Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف لندن میں محصور ہوگئے،شیخ رشید

اسلام آباد... عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف لندن میں جہاں جاتے ہیں چور چورکی آوازیں آتی ہیں، وہ لندن میں محصور ہو کر رہ گئے ۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپرز مل سب سے اہم کیس ہے۔نیب نے سپریم کورٹ میں کیس کھولنے کا وعدہ کیا تھا۔ یقین دہانی کے باوجود چیئرمین نیب اپیل دائر نہیں کر رہے۔نیب کو فیصلہ کرنا ہوگا اگر اس نے ایسا نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں نیب کے خلاف درخواست دی ہے، جسے سماعت کیلئے منظور کرلیا گیا ۔ جس طرح سپریم کورٹ سے پانا مہ کا تابوت نکلا تھا اسی طرح حدیبیہ پیپر ملز کیس بھی جیتیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ پانامہ سے زیادہ حدیبیہ کیس سے شریف خاندان کی جان جاتی ہے کیونکہ اس میں دونوں بھائیوں کے ساتھ پورا خاندان ملوث ہے۔کہیں نوازشریف جاتی امراءسے واہگہ کی طرف نہ نکل جائیں۔ دریں اثناء شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپرز ملزکیس دوبارہ کھولنے کے لئے درخواست دائر کردی۔ شیخ رشید نے درخواست میںنیب کو فریق بنایا ہے۔ 

 

شیئر: