لاہور...لاہورہائی کورٹ نے این اے120 کے ضمنی الیکشن میں کلثوم نواز کے کاغذات منظور ہونے کے خلاف تمام درخواستوں کو خارج کر دیا ۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر اور دیگرنے درخواستیں میں موقف اختیار کیا تھا کہ کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں اقامے اور دیگر تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی منظور کئے۔ ہائیکورٹ نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت کے لئے3 رکنی بنچ تشکیل دیا تھا ۔ دریں اثناء وزیراعظم کے معاون خصوصی سینیٹرصف کرمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی اور اثاثوں میں کوئی بے ضا بطگی نہیں نکلی ۔