Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین شریفین میں رمضان آپریشنل پلان کامیاب رہا: نیشنل واٹرکمپنی

پانی کے لیباریٹری ٹیسٹ بھی وقتا فوقتا کیے جاتے رہے۔ (فوٹو عاجل)
نیشنل واٹر کمپنی نے حرمین شریفین میں اپنے رمضان آپریشنل پلان کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق نیشنل واٹر کمپنی نے کہا ہے کہ اس سال موسم رمضان 1446ھ مطابق 2025 میں حرمین شریفین میں پانی کی فراہمی اور انتظام کے لیے آپریشنل اور تکنیکی منصوبہ کامیاب رہا۔
نیشنل واٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ حرمین میں 39.4 ملین کیوبک میٹرسے زیادہ پانی فراہم کیا گیا۔ ان میں مکہ مکرمہ میں 21.2 ملین مکعب میٹر اور مدینہ منورہ میں 18.2 ملین مکعب میٹر پانی فراہم کیا گیا۔
کمپنی نے بتایا کہ محلوں میں پانی کے نیٹ ورکس کے ذریعے پانی کے پمپنگ کے اوقات 21 گھنٹے روزانہ تک پہنچ گئے جبکہ حرمین شریفین میں مسلسل 24 گھنٹے پانی کی فراہم جاری رہی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ آپریشنل پلان میں 5.1 ملین مکعب میٹر پانی کی سٹوریج کا انتظام کیا گیا تھا جس میں مکہ مکرمہ میں 2.6 ملین مکعب میٹر اور مدینہ  منورہ میں 2.48 مکعب میٹر پانی سٹوریج کیا گیا تھا۔
واٹر کمپنی کا کہنا تھا کہ حرمین  میں زائرین کو فراہم کیے جانے والے پانی کے لیباریٹری ٹیسٹ بھی وقتا فوقتا کیے جاتے رہے تاکہ اس بات کو یقینی نایا جاسکے کہ فراہم کیا جانے والا پانی بہترین ہے اس کے لیے 49.9 ہزار سے زیادہ لیباریٹری ٹیسٹ بھی کیے گئے ان میں 27 ہزار سے زیادہ مکہ مکرمہ میں جبکہ مدینہ منورہ میں 22.9 ہزار سے زیادہ لیباریٹری ٹیسٹ کیے گئے۔

 

 

شیئر: