اسلام آباد...اسلام آباد کی انسداد منشیات عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کے بینک اکاونٹس منجمد کر دیئے ۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے وکیل نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں ملوث علی موسی گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کے اکاونٹس منجمد کرنے کی استدعا کی تھی۔سابق وزیراعظم کے بیٹے نے بریت کی درخواست بھی دائر کردی۔ عدالت نے اے این ایف حکام کو محکمانہ کارروائی کی رپورٹ آئندہ سماعت پر جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی پر بھی فرد جرم عائد کر رکھی ہے۔ فرد جرم میں ایفی ڈرین کوٹے کا غلط استعمال اور اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانا شامل ہے۔