جاپانی وزیر اعظم شنجو آبے کا شاندار استقبال
نئی دہلی۔۔۔۔۔جاپان کے وزیر اعظم شنجو آبے کا احمدآباد آمد پر شاندار استقبال کیاگیا۔آبے کو ایئرپورٹ پر گارڈ آف آنرپیش کیاگیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں خوش آمدید کہا۔ آبے اس سے پہلے بھی ہندوستان کا دورہ کرچکے ہیں تاہم یہ دورہ نہ صرف آبے بلکہ ہندوستان کیلئے بیحد اہم ہے۔ اس مرتبہ شنجو آبے ہندوستان کو بلٹ ٹرین کی سوغات دینگے۔ وزیر اعظم نریندرمودی سیدی سیدمسجد پہلے پہنچ گئے جہاں انہوں نے جاپانی وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ شنجو آبے سابرمتی آشرم بھی گئے اور مہمانوں کی کتاب میں اپنا اور اہلیہ کا نام تحریر کیا۔ اس پر ’’لو‘‘تھینک یو لکھا۔وزیر اعظم نے گاندھی جی کے 3بندروں کے بارے میں بتایا اور سابر متی آشرم کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ جاپانی وزیر اعظم آبے اورمودی کا روڈ شو 8کلومیٹر کے بعد ختم ہوا جس میں آبے کرتا پاجامہ اور ان کی اہلیہ قمیص شلوار میں ملبوس تھیں ۔ایئرپورٹ سے گزرنے والی شاہراہ کے دونوں جانب ہند اور جاپان کے جھنڈے لئے لوگوںکی بڑی تعداد موجود تھی۔جاپان کے وزیر اعظم شنجو آبے کے استقبال کیلئے احمد آباد شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔ رات کو سابرمتی ندی کے کنارے ترنگے کی روشنی جگمگاتی دکھائی دی۔جگہ جگہ ہندجاپان کے جھنڈے لہرا رہے ہیں کہیں سلائڈ اسکرینوں پر ہند جاپان کے جھنڈے جگمگارہے ہیں جو ہند جاپان دوستی کا نظارہ پیش کررہے ہیں۔دنیا میں شاید یہ اپنی مثال آپ ہے کہ دو ملکوں کے وزیر اعظم مشترکہ طور پر روڈ شو پیش کئے ہونگے۔آبے کے ہندوستان کے دورے کا تاریخ ساز دن کل ہوگا جب وہ ہندوستان میں پہلی بلٹ ٹرین منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔یہ منصوبہ 20ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔ اس میگا پروجیکٹ کے تحت ممبئی سے احمد آبادکے درمیان بلٹ ٹرین چلائی جائیگی ۔یہ بلٹ ٹرین جاپان کی مدد سے بنائی گئی ہے ۔