Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیزون کا ایک ملین مربع فٹ پر بڑا گودام

میکسیکو۔۔۔۔امیزون نے میکسیکو سٹی کے نواحی علاقے میں ایک ملین مربع فٹ پر ایک بڑا گودام کھولنے کا فیصلہ کیاہے۔ جس میں بیک وقت 120ملین صارفین کیلئے سامان  رکھا جاسکے گا۔گودام اگلے سال تک تیار ہوجائے گا۔ اس کے نتیجے میں میکسیکو میں تمام اسٹورز کو سامان کی فراہمی ممکن ہوگی۔امیزون نے 4سال پہلے ہی میکسیکو میں اپنا بزنس شروع کیا ہے۔ اس کی آن لائن شاپنگ ، ریٹیل سیلز کے مقابلے میں صرف 3فیصد ہے کیونکہ میکسیکو کے صارفین آن لائن پر فراڈ سے پریشان ہیں جبکہ بیشتر کے پاس کریڈٹ کارڈز بھی نہیں۔اگرچہ میکسیکو میں امیز ون کا بزنس نیا ہے لیکن وہ اس ملک کا تیسرا بڑا آن لائن ریٹیلر بن چکا ہے۔

شیئر: