Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ

    سیئول۔۔۔۔۔  جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے  پیانگ یانگ سے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے جو جاپان کی فضائی حدود پر سے گزر گیا۔گزشتہ ماہ کے اواخر میں بھی شمالی کوریا نے اسی طرح کا ایک اشتعال انگیز قدم اٹھایا تھا جبکہ  یہ اس کا دوسرا واقعہ ہے۔دوسری جانب جاپان اور جنوبی کوریا کی حکومتوں کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا اس میزائل کو مشرق کی جانب داغا تھا۔جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ یہ میزائل 770 کلومیٹر کی بلندی پر گیا اور اس نے تقریباً 3700 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جو کہ گزشتہ تجربے کی رینج سے زیادہ رینج ہے ۔میزائل جاپانی جزیرہ ہائیکائیڈو پر سے جمعہ کی صبح   7  بجکر 6 منٹ پر اڑتا ہوا ہائیکائیڈو سے دو ہزار کلو میٹر دور بحیرہ اوقیانوس میں جا گرا۔شمالی کوریا کا یہ چھٹا جوہری تجربہ ہے۔

شیئر: