Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اکیڈمی کے تحت ملائیشیا میں عربی زبان کے مہینے کا آغاز

شارٹ کورس یکم جنوری 2025 سے شروع کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
کنگ سلمان انٹرنشنل اکیڈمی برائے عربی زبان  کے تحت ملائیشیا میں ’عربی زبان کا مہینہ‘ کے عنوان سے پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
اس کا مقصد عربی کے فروغ کےلیے کام کرنا ہے تاکہ ان افراد کو جو عربی سیکھنے کے خواہشمند ہیں معیاری طریقے سے زبان کا کورس کرایا جائے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اکیڈمی کی جانب سے اس سے قبل متعدد ممالک میں عربی زبان سیکھانے کے پروگرامز کامیابی سے منعقد کیے جاچکے ہیں جن کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔
ملائیشیا میں ایک ماہ پر مشتمل پروگرام جسے ’ایک ماہ عربی زبان کےلیے‘ کا نام دیا گیا۔ شارٹ کورس یکم جنوری 2025 سے شروع کیا گیا ہے جو 29 جنوری تک جاری رہے گا۔
پروگرام مختلف مراحل پر مشتمل ہے جو غیرعربی دانوں کے لیے کافی اہم ثابت ہوتا ہے بلکہ اس سے مملکت کی جانب سے عربی کے فروغ کےلیے کی جانے والی کاوش بھی نمایاں ہوتی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل کنگ سلمان انٹرنیشنل اکیڈمی برائے عربی زبان کے کورس پروگرام ازبکستان، انڈونیشیا، چین، انڈیا ، فرانس، برازیل اور تھائی لینڈ میں ہوچکے ہیں۔

شیئر: