طائف(ابو علی بڈانی) معروف سماجی شخصیت محمد ارشد مرزا نے حج پر آئے ہوئے ڈی ایس پی چیچہ وطنی اور سپرنٹنڈنٹ ڈی پی او آفس اوکاڑہ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ مہمانوں نے حج کی سعادت حاصل کرنے پر اللہ کا شکر ادا کیا بہترین حج انتظامات کی تعریف کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ خادم حرمین شریفین کی صحت و تندرستی کے ساتھ عمر دراز کرے۔