بلیو وہیل کھیل میں شکست کے بعد گھر سے غائب تینوں لڑکیاں مل گئیں
لکھنؤ۔۔۔۔۔دیہی علاقے سے غائب 3 لڑکیوں کو ہفتے کو ہوشنگ آباد ریلوے اسٹیشن پر زندہ دیکھ کر سب حیرت زدہ رہ گئے اور انھیں واپس کانپور بھیج دیا گیا۔ واضح رہے کہ ان میں سے2 کی اٹاوہ میں موت ہوجانے کی تصدیق ہوچکی تھی۔ اٹاوہ کی ایک ندی سے 2لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جن کی تصدیق انکے والدین نے کردی تھی لیکن تیسری لڑکی کی لاش نہیں ملی تھی جس سے وہ لوگ پریشان تھے۔ کل صبح ان تینوں لڑکیوں کو ہوشنگ آباد ریلوے اسٹیشن پر ٹہلتے ہوئے پایا گیا توجی آر پی نے ا نہیں حراست میں لے کر کانپور پہنچایا ۔ جہاں والدین نے آکر اپنی تینوں لڑکیوں کی تصدیق کردی۔ اب سوال پیدا یہ ہوتا ہے کہ وہ دونوں لڑکیوں کون تھیں؟جن کی لاشیں اٹاوہ میں ندی سے برآمد ہوئی تھیں اور ان کی شناخت انکے والدین نے کی تھی۔ پولیس اب اس قضیے کو حل کرنے میں لگی ہوئی ہے کہ آخر ماجرا کیا ہے؟ کانپور کے کچھ باخبر افراد کا کہنا ہے کہ تینوں لڑکیاں بلیو وہیل کھیل کی بیحد شوقین ہیں اور تینوں اسی کھیل میں شکست کے بعد گھر سے غائب ہوئی تھیں ۔