Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکم سے متعلق بیان پر پرینکا چوپڑاکی معافی

ممبئی۔۔۔۔نامور بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے حکومت کو معافی نامہ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے سکم سے متعلق بیان پر معافی مانگی ہے۔ حال ہی میں پرینکا چوپڑا کی فلم ’’پہونا‘‘ کینیڈا میں منعقدہ ٹورنٹو انٹر نیشنل فلم فیسٹول 2017میں نمائش کیلئے پیش کی گئی ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرینکا نے اپنی فلم کے بارے میں بتایا کہ ’’پہونا‘‘شمالی ہند کی چھوٹی سی ریاست سکم کی پہلی فلم ہے۔ اس سے قبل یہاں کوئی فلم نہیں بنائی گئی کیونکہ ریاست میں وسائل کا فقدان ہے ۔ سکم بغاوت سے بھرپورتشدد زدہ ریاست ہے جہاں اس سے قبل فلم بنانے کا سوچا بھی نہ تھا  ۔پرینکا کے اس بیان پر سوشل میڈیاپر سکم کے وزیر گیاتسو نے کڑی تنقید کی اور سکم کو بغاوت سے بھرپورتشدد زدہ ریاست کہنے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ۔ سکم حکومت کے دباؤ کے باعث پرینکا اور فلم کی ہدایت کارہ پاکی ٹائروالا نے معافی مانگ لی ۔

شیئر: