Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرمیت کا سابق ڈرائیور گواہ بننے کیلئے تیار

پنچکولا۔۔۔۔زیادتی کیس کے مجرم ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت سنگھ کے خلاف قتل کیس کے 2مقدمات میں مرکزی تفتیشی ایجنسی کی خصوصی عدالت میں آج سماعت شروع ہوئی۔ ہریانہ میں روہتک کی سونریا جیل میں سزا کاٹنے والے گرمیت کو اس معاملے میں وڈیو کانفرنس کے ذریعے عدالت کی کارروائی میں شامل کیا گیا۔ گرمیت پر ایک صحافی رام چندر چھترپتی اور سیوادا سنگھ کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ان معاملات میں ڈیرہ کے سربراہ کے سابق ڈرائیور کھٹا سنگھ نے عدالت میں دوبارہ گواہی دینے کی درخواست کی ہے۔ عدالت نے اگلی سماعت 22ستمبر کو مقرر کی ہے۔ اس دن اس کا فیصلہ کیا جائیگاکہ سابق ڈرائیور دوبارہ گواہی دے سکتا ہے یا نہیں ۔ دونوں قتل کے معاملے میں باقی 7ملزمان عدالت کے سامنے پیش کئے گئے۔ کھٹا سنگھ نے کہا پہلے میں خوفزدہ تھا کہ کہیں مجھے اور میرے بیٹے کو قتل نہ کردیا جائے ، ہمیں دھمکیاں بھی دی گئی تھیں ۔

شیئر: