Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب یوپی میں بدمعاشوں کی خیر نہیں!

لکھنؤ۔۔۔۔اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں جرائم پیشہ افراد پر نکیل کسنے اور جیل سے فرار بدمعاشوں کو پکڑنے کیلئے سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ کی قیادت میں 18رکنی خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ دیپک کمار نے بتایا کہ پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ بتس کی قیادت میں جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کیلئے خصوصی ٹیم بنائی گئی ہے۔ اس ٹیم میں ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ وکاس چندر ترپاٹھی کے علاوہ چوک علاقے کے پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ درگا پرساد تیواری اور حضرت گنج علاقے کے پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ابھے کمار مشرا شامل ہیں۔ اس ٹیم میں لکھنؤ کے 5تھانہ انچارجوں کو شامل کیا گیا ہے۔یہ خصوصی ٹیم خطرناک اور انعامی جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کیلئے اطلاعاتی نظام تیار کرکے ان کیخلاف موثر کارروائی کریگی۔ٹیم کے انچارج نے بتایا کہ ضلع میں ہونے والے دھرنوں، مظاہروںور مختلف پروگراموں کا جائزہ لیا جائیگا ۔ یہ خصوصی ٹیم حساس پروگراموں ، تہواروں ، دھرنوں، مظاہروں میں مناسب پولیس دستہ کے ساتھ موقع پر پہنچ کر امن و قانون کو قائم رکھنے میں مدد فراہم کریگی۔

شیئر: