Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجے بساریہ پاکستان میں نئے ہندوستانی ہائی کمشنر

 نئی دہلی ... نئی دہلی نے گوتم بمباوالا کی جگہ پولینڈ میں ہندوستانی سفیر اجے بساریہ کو پاکستان میں نیا ہائی کمشنر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گوتم بمباوالا کو چین میں سفیر بنایا جا رہا ہے ۔ اجے بساریہ اکتوبر میں عہدہ سنبھالیں گے۔ چین میں تعینات ہندوستانی ہائی کمشنر وجے گوکھلے اب اکنامک افیئرز جنوبی بلاک کے سیکرٹری کے منصب پر فائز ہوں گے۔

 

شیئر: