Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آزادی کرکٹ کپ: امن و سلامتی کی فتح ہے،جان شیر

اسلام آباد: اسکواش کے سابق عالمی چیمپیئن جان شیرخان نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کھیلوں کی بحالی ہو چکی۔ غیرملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آکر کھیلنا اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اس کے عوام کھیل سے بے پناہ محبت کرتے ہےں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 12سال بعد ٹینس ڈیوس کپ اور آزادی کپ میں ورلڈ الیون کے کرکٹ میچ کا انعقاد خوش آئندہے۔ غیرملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آکر کھیلنے سے دنیا میں مثبت پیغام گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قومی ہیروزکو چاہئے کہ وہ اپنے کھیلوں میں غیرملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ پاکستان میں کھیل ترقی کی طرف جا رہے ہیں ۔کھیلوں کے ذریعے نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیاں فراہم کی جاری رہی ہیں۔ اسکولوں اور کالجوں میں کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے جس سے نوجوان نسل مختلف بیماریوں سے بچ سکتی ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کی پاکستان آمد نے ثابت کیا کہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے اورپاکستان کی آزادی کپ میںفتح اصل میں امن و سلامتی کی فتح ہے۔ 

شیئر: