حذیفہ ابراہیم کو جان شیر خان کی مبارکباد
اسلام آباد:سابق عالمی چیمپیئن جان شیر خان نے پاکستانی کھلاڑی حذیفہ ابراہیم کو انٹرنیشنل ا سکواش ٹورنامنٹ میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ کھلاڑیوں کو محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ دنوں ملائیشیا میں کھیلے گئے انٹرنیشنل ا سکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں حذیفہ ابراہیم نے آسٹریلوی کھلاڑی اسکر بیری کو باآسانی 3-0 سے ہرا دیا۔