Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار کے قدآور مسلم رہنما تسلیم الدین کا انتقال

پٹنہ۔۔۔۔بہار کے ارریہ سے راشٹریہ جنتا دل کے ممبر پارلیمنٹ اور سابق وزیر مملکت برائے امور داخلہ محمد تسلیم الدین کا انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور آر جے ڈی صدر لالو پرساد سمیت مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ مرکزی وزیر رام کرپال یادو نے تسلیم الدین کے انتقال پر غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہار میں سیمانچل کی سیاست میں الگ شناخت رکھنے والے عظیم رہنما تھے۔ ان کے انتقال سے بہار کی سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ۔ سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی ، تیجسوی یادو، جنتا دل یو کے رکن شیام رجگ سمیت دیگر رہنماؤں نے تسلیم الدین کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔تسلیم الدین چنئی کے اپالو اسپتال میں زیر علاج تھے۔ان کی عمر  74سال تھی۔ انہوںنے 3بیٹے اور 2 بیٹیاںسوگوار چھوڑے ۔

شیئر: