Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدرسہ کے واٹر کولر میں زہرملانے کی سازش ناکام

علی گڑھ۔۔۔۔اتر پردیش کے علی گڑھ شہر میں واقع سابق نائب صدر حامد انصاری کی اہلیہ سلمیٰ انصاری کے مدرسہ چاچا نہرو میں سماج دشمن عناصر نے ایک بڑی سازش رچنے کی کوشش کی تاہم وہ پوری طرح ناکام ہوگئی۔ اس معاملے میں سول لائن تھانہ میں رپورٹ درج کرا دگئی۔اطلاع کے مطابق گزشتہ روز 2نامعلوم افراد نے سازش کے تحت مدرسہ کے واٹر کولر میں زہر یلا مادہ ملا دیا ۔جب ایک طالب علم نے دونوں بدمعاشوں کو یہ زہر ملاتے ہوئے دیکھ لیا تو انہوں نے پستول دکھاتے ہوئے طالب علم کو خاموش رہنے اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ مدرسہ کے پی آر او ارشد علی نے کوتوالی سول لائنزمیں 2نامعلوم افراد کیخلاف شکایت درج کرائی جس کی بنیاد پر پولیس نے بدمعاشوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

شیئر: