راولپنڈی .. پیپلزپارٹی نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں3اپیلیں دائرکردیں۔ایک اپیل پرویزمشرف، دوسری رفاقت حسین اور تیسری اعتزاز شاہ کے خلاف دائرکی گئی ہے۔بعدازاںپیپلز پارٹی کے رہنما اور آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹوکی سیکورٹی ختم کردی گئی تھی، انہیںپوائنٹ بلینک رینج سے گولی ماری گئی۔ پرویز مشرف نے بینظیر کو دھمکیاں دی تھیں، بینظیر بھٹو نے خود کہا تھا کہ اگرکچھ ہوا تو ذ مہ دار پرویز مشرف ہو نگے۔ ای میل میں بھی سیکیورٹی خدشات کے بارے میں لکھا تھا۔ ا نہوں نے کہا کہ بری ہونے والے پانچوں ملزمان کا دوبارہ ٹرائل کیا جائے اور انہیں موت کی سزا سنائی جائے۔ پولیس افسر سعود عزیز کو بھی سیکیورٹی توڑنے پر سزائے موت سنائی جائے۔پرویز مشرف کو بھی ان کی عدم موجودگی میں سزا سنائی جائے۔