بالی وڈ کے مشہور اداکار نوازالدین صدیقی اور اداکارہ کریتی سینن پہلی بار ایک ساتھ فلمی جوڑی کے طور پر سینما اسکرین پر آئیں گے۔ خبریں گرم ہیں کہ دونوں اداکاروں کو ایک نئی بالی وڈ فلم کیلئے بطور ہیرو اور ہیروئن کاسٹ کرلیا گیاہے۔مشہور فلمساز وشال بھردواج کی نئی فلم کامیڈی فلم ہے تاہم اس کا نام اور مزید تفصیلات منظرعام پر نہیں آئیں۔حال ہی میں اداکار نوازالدین کی نئی فلم' بابوموشی بندوق باز' جبکہ کریتی سینن کی نئی فلم' بریلی کی برفی' ریلیز ہوئی ہے۔