آل ثانی کے دانشور قطری حکام کےخلاف سینہ سپر
ریاض .... سعودی ایوان شاہی کے مشیر سعود القحطانی نے واضح کیا ہے کہ شیخ سلطان سحیم کے بیان نے پورے علاقے میں دہشتگروں کے سرپرست قطری حکام کےخلاف بگل بجادیا۔ قطر سے انکی پیرس منتقلی نے پوری دنیا کو یہ پیغام دیدیا کہ آل ثانی کے بزرگ اور دانشور قطری حکام کی جارحانہ پالیسی کےخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیںاور یہ سب اپنے وطن عزیزقطر کے عمائدین کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ملک کو تباہی کی دلدل میں گرنے سے بچانے کا تہیہ کرچکے ہیں۔