اوریگن .... اوریگن ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی کے ماہرین کا کہناہے کہ کینسر کی دوائیں تیار کرنے میں اتنی لاگت نہیں آتی جتنی کہ دوا ساز کمپنیاں دعویٰ کرتی ہیں۔ فارماسوٹیکل کمپنیوں کا اکثر کہنا ہے کہ انہیں کینسر کی دوا تیار کرنے میں 2.7بلین ڈالر کا خرچ آئیگا۔ اگرچہ اس بارے میں ثبوت کیلئے انکے پاس کوئی اعدادوشمار تک نہیں۔ایک نئے جائزے میں کہا گیا ہے کہ ایسی دوا کی تیاری پر صرف 600ملین ڈالر خرچ ہونگے یعنی کمپنیوں کے دعوے سے بھی ایک تہائی کم رقم۔ ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ جوکمپنیاں اس قسم کے دعوے کرتی ہیں وہ مبالغہ آمیز ہیں۔