Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل کی میلنگ ایپ مائیکروسافٹ کو سپورٹ نہیں کرے گی

 ایپل کا نیا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 11 مائیکروسافٹ ای میل اکاؤنٹس کو سپورٹ نہیں کرے گا۔ آئی فون کی میل ایپ کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی مائیکروسافٹ اکاؤنٹ سے ای میل بھیجی یا موصول نہیں کی جا سکیں گی۔ آئی او ایس کے پچھلے ورژن سے آؤٹ لک ، آفس 365 اور ایکسچینج 2016 سے ای میلز کرنا ممکن تھا لیکن نئے ورژن کو اپ ڈیٹ کرتے ہی یہ ای میلز فیل ہونا شروع ہو گئی ہیں اور وہ تمام صارفین جو مائیکروسافٹ اکاؤنٹ سے ای میل کرنا چاہ رہے ہیں انکی ای میلز سرور رد کر رہا ہے۔ مائیکرو سافٹ اور ایپل دونوں اس مسئلے سے آگاہ تھے اور مائیکروسافٹ نے اپنے صارفین کو ایپ اسٹور سے مائیکروسافٹ آؤٹ لک ڈاؤن لوڈ کرنے کا مشورہ دیا ہے جو نئے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ کام کر سکتا ہے۔ ایپل کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کام ابھی جاری ہے اور جلد ہی نئی اپ ڈیٹس میں اس مسئلے کو حل کر دیا جائے گا۔
 
 

شیئر: