اسپینش لیگ: بارسلونا نے ایبار کو1-6سے ہرا دیا
بارسلونا:اسپینش لیگ کے میچ میں لائنل میسی کی ہیٹ ٹرک اور 4 گولز کی مدد سے بارسلونا کی ٹیم نے ایبار کے خلاف میچ1-6کی برتری سے جیتتے ہوئے مسلسل پانچویں کامیابی کی بدولت پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے۔میسی نے میچ کے20ویں منٹ میں پنالٹی کک کی مدد سے ٹیم کو برتری دلانے کے بعد مزید 3 گول کرنے میں کامیاب رہے اور یوں اپنی ایک اور ہیٹ ٹرک بھی مکمل کرلی ۔ میسی نے میچ کے دوسرے ہاف کے دوران اپنے بقیہ3 گول اسکور کئے جبکہ اس سے پہلے بارسلونا کی ٹیم 0-2 کی برتری کے ساتھ دوسرے ہاف میں پہنچی تھی۔ بارسلونا کی جانب سے دیگر 2 گول پالنہو اور سواریز نے اسکور کئے۔ ایبار کی ٹیم اپنے مضبوط حریف کے خلاف ایک گول کرنے میں کامیاب تو ہو گئی لیکن اس کے بعد اسے کوئی اور گول کرنے کا موقع نہیں مل سکا۔اس کامیابی سے بارسلونا لیگ میں اپنی قریبی حریف ٹیموں کے خلاف 5پوائنٹس کی واضح برتری کے ساتھ اپنی پہلی پوزیشن کو مستحکم کرلیا۔ بارسلونا کی ٹیم اس سیزن میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مسلسل5میچ جیت چکی ہے۔میسی اسی میچ میں سیزن کی دوسری ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کے ساتھ جب چوتھا گول کیا تو یہ بارسلونا کے ہوم گراونڈ کیمپ نوو پر ان کا 300واں گول بھی تھا۔