ایکس باکس ون ایکس کے پری آرڈرز شروع
مائیکروسافٹ نے ایکس باکس ون کنسول کے پری آرڈرز لینا شروع کر دیئے ہیں۔پری آرڈرز کمپنی کی ویب سائٹ ، مائیکرو سافٹ اسٹور اور دنیا بھر میں موجود مائیکرو سافٹ کے لوکل ریٹیلرز پر دستیاب ہیں ۔اس کنسول میں ایک ٹی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔اسکے تیز پراسیسر سے 4 کے ریزولوشن کی گیمز بھی کھیلی جا سکیں گی۔ کنسول کی قیمت 499 ڈالر ہے اور اس کی شپنگ 7 نومبر سے شروع کی جائے گی۔