رات گئے کچن میں گھس کر کھانے کی عادت عام
لندن..... بھوک کا اظہار مہذب معاشرے میں بالعموم اچھا نہیں سمجھا جاتا۔ اسی لئے اکثر تقاریب میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ کچھ لوگ دوسروں کے مقابلے میں بہت کم چیزیں اپنی پلیٹ میں ڈالتے ہیں اور بہت کم چیزیں کھانے کے بعد ہی پلیٹ رکھ دیتے ہیں۔ دوست احباب اصرار کریں تو جواب ہوتا ہے کہ انکا پیٹ بھرا ہوا ہے یا تقریب سے کچھ دیر قبل ہی وہ کچھ کھا چکے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ تمام حیلے بہانے معاشرتی اعتبار سے خود کو زیادہ بلند ثابت کرنے کیلئے اختیار کئے جاتے ہیں مگر حقیقت کچھ اور ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کم کھا کر گھر واپس آنے والے افراد رات گئے اپنے کچن میں دیکھے جاتے ہیں ۔ اگر گھر میں کوئی چیز پکی پکائی موجود ہے تو وہ اس سے بھوک مٹاتے ہیں یا خود کچھ پکانے کا تجربہ کرنے لگتے ہیں۔ ایسی صورت میں نگٹس وغیرہ اور چپس کا استعمال زیاد ہ دیکھا جاتا ہے مگر اس کے طبی نتائج زیادہ سازگار نہیں ہوتے۔ اگرا یک ہی وقت میں کھانا کھالیا جائے تو صحت زیادہ بہتر رہتی ہے۔