Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ:3 بڑی فلموں کے درمیان کڑا مقابلہ

 
شائستہ جلیل۔ کراچی
 
بالی وڈ باکس آفس کی3بڑی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں۔ ہفتے کی3 بڑی فلموں کے مابین سخت مقابلہ ہے، کونسی فلم ہفتے کی ہٹ ثابت ہوگی؟ نئی فلموں میں نیوٹن، بھومی اور حسینہ پارکر جمعہ کو سینما کے بڑے پردے پر ریلیز ہوگئی ہیں۔بالی وڈ کی یہ تینوں فلمیں ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ 
 
اداکار راجکمار راؤ کی ”نیوٹن“ ریلیز ہوتے ہی آسکر اکیڈمی ایوارڈ برائے2018کیلئے نامزد کردی گئی۔”بریلی کی برفی“میں بہترین اداکاری کرنےوالے راج کمار راؤ نے اس فلم میں نیوٹن کے نظریئے کو ایک منفرد سرکاری افسر کے روپ میں پیش کیا ہے۔ فلم ہندوستانی حکومت کیلئے لڑی جانےوالے الیکشن کی کہانی ہے جس میں راج کمار ایک پولنگ افسر کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ آسکر کے لئے نامزد ہونےوالی یہ فلم بڑے پردے پر اپنا کتنا جادو دکھاتی ہے؟ آنےوالے دن بتائیں گے۔
 
دوسری بڑی فلم” بھومی“ اداکار سنجے دت کی ایک اہم ترین فلم ہے۔اداکار سنجے طویل عرصہ جیل میں سزا کاٹنے کے بعد اس فلم کے ذریعے دوبارہ سینما اسکرین پر لوٹے ہیں۔ فلم میں سنجے دت ایک شفیق والد کے روپ میں جبکہ اور اداکارہ ادیتی راؤ حیدری ان کی بیٹی کے کردار میں دکھائی دے رہی ہیں۔ باپ بیٹی کے انمول رشتے کی اس کہانی پر مبنی فلم سے فلمساز امنگ کمار کو کئی امیدیں وابستہ ہیں۔ فلم کی کامیابی کیلئے سنجے دت نے ایک بھرپور تشہیری مہم چلائی ہے ۔
 
تیسری بڑی فلم”حسینہ پارکر“میں ناظرین اداکارہ شردھا کپور کو ممبئی کی انڈرورلڈ گینگسٹر حسینہ کے روپ میں دیکھیں گے۔اس فلم کو بھی اداکارہ شردھا کپور کی اہم فلم قرادیاجارہاہے۔ شردھا کے مطابق اس فلم میں انھوں نے اپنی تمام فلموں سے بڑھ کر محنت کی ہے۔ خود کو حسینہ کے کردار میں ڈھالنے کیلئے انھوں نے وزن میں بھی اضافہ کیا جبکہ شردھا کے بھائی سدھانت کپوراس فلم میں حسینہ کے بھائی ڈان داؤد ابراہیم کے کردار میں نظرآرہے ہیں۔ شکتی کپور کے دونوں بچوں کیلئے فلم اہمیت رکھتی ہے۔
 
ہفتے کی 3 فلموں کے درمیان کڑا مقابلہ ہے جبکہ شائقین سینما کے لئے بھی فلم کا انتخاب یقینا مشکل ہوگا۔
 
 

شیئر: