Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرحد پار سے فائرنگ ،پاک فوج کا افسر جاں بحق

  راولپنڈی ... خیبر ایجنسی کے علاقے راجگال میں قائم نئی چیک پوسٹ پر سرحد پار سے کی جانے والی فائرنگ سے پاک فوج کے افسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ ارسلان عالم جاں بحق ہوگئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق 22 سالہ لیفٹیننٹ ارسلان عالم راجگال میں قائم سرحدی پوسٹ پر تعینات تھے۔ پاک فوج نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے آپریشن رد الفساد کے تحت وادی راجگال میں آپریشن خیبر فور کامیابی سے مکمل کیا تھا۔اس آپریشن کے دوران 52 دہشت گرد ہلاک جبکہ 31 دہشت گرد زخمی ہوئے تھے ۔

 

شیئر: