کراچی... تحریک انصاف نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی تبدیلی کے لئے رابطے شروع کردئیے ۔ قائد حزب اختلاف کی تبدیلی پر اتفاق کرلیا گیا۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کا وفد ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں سے ملاقات کے لئے کراچی آئے گا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود نے قائد لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے بھی رابطہ کرکے اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ دیگر جماعتوں سے بھی را بطے کئے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق نیب کے موجودہ چیرمین قمر زمان چوہدری ریٹائر ہورہے ہیں۔ اگلے ماہ نئے چیئرمین کا تقرر کیا جائے گا۔حکومت اور اپوزیشن کو مشاورت سے نئے چیئرمین نیب کا تقرر کرنا ہے ۔ تحریک انصاف ن لیگ اور پیپلزپارٹی پر مک مکا کا الزام لگاچکی ہے۔