Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھرپور نیند صحت کے لئے بے حد ضروری

جس طرح کھانا پینا اور سانس لینا زندگی کے لئے اہم ہے، اسی طرح بھرپور نیند بھی صحت کے لئے بے حد ضروری ہے۔ یہ آپ کو ذہنی اور جسمانی طور پر چاک و چوبند و توانا رکھتی ہے۔دن بھر کام کاج میں مصروف رہنے سے دماغ تھک جاتا ہے۔ تب نیند ہی اسے مطلوبہ آرام اور نئی توانائی فراہم کرتی ہے۔گویا دماغ کے لئے نیند بہترین ٹانک کی حیثیت رکھتی ہے۔
 
جدید تحقیق کے مطابق7،8 گھنٹے نیند لینے سے ہماری قوت ارتکاز بڑھتی ہے۔ ذہانت میں اضافہ ہوتا ہے اور یادداشت تیز ہوتی ہے۔ہم اپنے منصوبے بہتر انداز میں تشکیل دیتے ہیں۔مزید برآں جسم میں چکنائی جلانے والے نظام تقویت پاتے ہیں۔ یوں ہمارا وزن قابو میں رہتا ہے۔
 
 صبح سویرے اٹھیں تو ہمیں تروتازگی کا احساس ہوتا ہے۔ نیند ہمیں ذیابیطس، امراض قلب اور ہائپرٹینشن جیسے موذی امراض سے بچاتی ہے۔جو لوگ روزانہ8 سے 10 گھنٹے کی نیندلیتے ہیں وہ زکام ، مختلف عفونی اور سرطانی بیماریوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ بے خلل اور گہری نیند سے انسان کے جسم میں موجود نظامِ مدافعت فعال ہوکر بیماریوں کا مقابلہ کرسکتا ہے۔
 
نیند وہ واحد وقت ہے جب ہمارا دماغ سکون کا سانس لیتا اور آرام کرتا ہے۔ اگر اسے آرام و سکون کا یہ وقت بھی نہ ملے، تو دماغ کی حیاتیاتی شکست و ریخت سے ہمارا نفسیاتی و جسمانی نظام بھی رفتہ رفتہ تباہ و برباد ہوجاتا ہے۔ فاسد اور زہریلے مادے ہمیں بیماریوں میں مبتلا کر موت کے منہ میں پہنچا دیتے ہیں۔
 

شیئر: