Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد اسٹیڈیم میں خواتین نے بھی جشن منایا

ریاض .... سعودی لڑکیاں اور خواتین اور بچے یوم الوطنی  87کا جشن منانے کیلئے ریاض کے کنگ فہد اسٹیڈیم پہنچے۔ 25سالہ سلطانہ نے جو اپنے چہرے کو سبز اور سفید رنگ کے پرچم سے مزین کئے ہوئے تھی، کہا کہ میں پہلی بار اسٹیڈیم آرہی ہوں اور محسوس کررہی ہوں کہ میں سعودی شہری ہوں اور اب وطن عزیز میں کہیں بھی جاسکتی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ آنے والا کل خواتین کیلئے مزید خوشخبریاں لائے گا۔ ام عبدالرحمان الشہری نے جو تبوک سے 1100کلو میٹر کا سفر طے کرکے ریاض پہنچی تھیں ،امید ظاہر کی کہ مستقبل میں خواتین کو فٹبال میچ اور دیگر قومی پروگراموں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔ ام عبدالرحمان نے اے ایف پی سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں اسٹیڈیم میں خواتین کے داخلے پر عائد پابندی اٹھالی جائیگی۔
 

شیئر: