Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلینزنگ، ماحولیاتی آلودگی سے جلد سے حفاظت

ماہر امراض جلد ایمی ویچسلر کے مطابق ماحولیاتی آلودگی انسان کی جلد کو متاثر کر تی ہے۔ آلودہ ہوا جلد میں موجود کولیجن پروٹین کی توڑ پھوڑ کر کے ڈی این اے کو نقصان پہنچاتی ہے جو چہرے پر جھریوں اور جلد کے کینسر کا سبب بنتے ہیں۔ آلودگی چہرے کی رنگت پر بھی اثر انداز ہوتی ہے اور جھریاں انسان کو قبل از وقت بڑھاپے کی طرف لے جاتی ہیں۔
 
جلد کو آلودگی کے نقصان دہ اثرات سے بچانے کے لئے کلینزنگ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔ اینٹی آکسیڈنٹس ، سیرم اور سن بلاک جلد کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ جلد کو دھوئیں ، سیاہی اور سورج کی الٹراوائلٹ شعاؤں کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں۔ جلد کی حفاظت کے لئے صبح شام کلینزنگ ضروری ہے ۔ کلینزنگ کے لئے بہت سی مصنوعات بازار میں دستیاب ہیں  جنہیں جلد کی مناسبت سے استعمال کر کے جلد کو آلودگی سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔
 

شیئر: