Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے متحدہ امارات پہنچ گئی

دبئی:پاکستانی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنے کے لئے متحدہ عرب امارات پہنچ گئی۔ ٹیم سری لنکا کے خلاف 2ٹیسٹ میچز،5 ون ڈے اور 3 ٹی 20 کھیلے گی۔قومی کرکٹ ٹیم غیر ملکی پرواز کے ذریعے لاہور سے دبئی پہنچی۔ پاکستانی اسکواڈ میں 16کھلاڑی اور9 عہدےدار شامل ہیں۔پاکستان اورسری لنکاکے درمیان پہلاٹیسٹ 28 ستمبر سے ابو ظبی اوردوسراٹیسٹ6اکتوبرسے دبئی میں کھیلاجائےگا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ڈے نائٹ ہوگا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز13، 16، 18، 20اور23 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی 20میچز میں دونوں ٹیمیں26، 27اور29اکتوبر کومدمقابل ہوں گی۔ آخری میچ لاہور میں کھیلے جانے کا پروگرام ہے ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمدنے کہا کہ ہر کپتان کی کوشش ہوتی ہے کہ پہلے میچ میں کامیابی کیساتھ سیریز کا فاتحانہ آغاز کرے۔ اس لئے خواہش ہے کہ پہلے میچ میں سنچری ا سکور کرتے ہوئے کپتان کے طور پر اپنا فرض ادا کروں۔

شیئر: