ریاض میں روایتی ذائقوں کے ساتھ پُرسکون افطار کی پیش کش
مہمان خوبصورت ماحول میں روایتی اور جدید پکوان کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ فوٹو ٹائم آؤٹ ریاض
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض شہر کے چھ عمدہ ریسٹورنٹس کی شاندار اور پُرسکون افطار پیش کش حاصل کریں اور رمضان کے بھرپور ذائقوں اور لذیذ کھانوں کی روایات سے لطف اٹھائیں۔
منڈیرین اورینٹل الفیصلیہ

ریسٹورنٹ ایریا کے پُرسکون ماحول میں مہمان شاندار افطار کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ یہاں کے خوب صورت ماحول میں روایتی اور جدید پکوان کے علاوہ تازہ رمضان مشروبات کے ساتھ مشرق وسطی کی معروف مٹھائیاں رکھی گئی ہیں۔ مہمانوں کے لے مسحور کن ماحول تخلیق کیا گیا ہے، جہاں عود کی خوشبو ماحول کو یادگار بنا دیتی ہے۔
کیفے بولود

فور سیزنز ہوٹل کے معروف شیف ڈینیل بولود پہلی بار افطار کے لیے ایک منفرد تجربہ پیش کر رہے ہیں، جس میں رمضان کے روایتی کھانوں میں جدید فرانسیسی انداز شامل کیا گیا ہے۔
فیئرمونٹ ریاض

الثریا کے علاقے میں لگائے گئے رمضان خیمہ میں روایتی بدوی طرز کی افطار پیش کی جا رہی ہے۔ یہاں افطار بوفے میں سعودی روایتی کھانوں میں اونٹ کے گوشت کے مصالحہ دار کباب ، ترکش فتہ اور تازہ اور لذیذ شاورما رکھے گئے ہیں۔
اے۔او۔کے کچن

یہ ریستوران شاندار افطار بوفے پیش کررہا ہے، جس میں شاندار کونٹینینل کھانوں کے ساتھ ، نہایت عمدہ سوپ، سموسے، سعودی قہوہ اور مزید بہت کچھ شامل ہے۔ یہاں کا آرام دہ اور پُرسکون ماحول اور لذیذ کھانے آنے والوں کو خوشگوار حیرت ہوتی ہے۔
ایزابیل میفیر

ایزابیل میفیر کے رمضان مینو میں یورپی انداز شامل کرتے ہوئے خشک کھجور، دال کا سوپ، پنیر کے نمکین، بھنا ہوا گوشت اور زعفرانی رسوٹو پیش کیا جا رہا ہے۔
ایل بریٹو

اطالوی کھانوں کو رمضان کی روایات کے ساتھ جوڑتے ہوئے ایل بریٹو کا لونا ڈیل رمضان ماحول میں چار اقسام کی لذیذ افطار مینو پیش کی جا رہی ہے، جس میں عربی اور اطالوی کھانوں کی خوشبوئیں ہے۔
