Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر خزانہ اسحٰق ڈار احتساب عدالت میں پیش

اسلام آباد..آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار پیر کو احتساب عدالت میں پیش ہو گئے۔ وزیر مملکت برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن اور بیرسٹر ظفر اللہ بھی ہمراہ تھے۔احتساب عدالت نے اسحٰق ڈار کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے تاہم انہوں نے عدالت میں 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرادیئے۔ اسحاق ڈار کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لئے 7 دن کی مہلت طلب کی عدالت نے ریفرنس کی مکمل نقل اسحاق ڈار کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے فردجرم عائد کرنے کے لئے 27 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی ۔ عدالت نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کرنا چاہتے ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کے لئے 50لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر اسحٰق ڈار کو دوبارہ طلب کرلیا ا۔اسحٰق ڈار کے خلاف دائر ریفرنس میں دفعہ 14 سی لگائی گئی ہے۔یہ دفعہ آمدن سے زائد اثاثے رکھنے سے متعلق ہے، 14 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

 

شیئر: