کوئٹہ.. کوئٹہ کی عدالت نے بلوچ قوم پرست رہنما نوابزادہ گزین مری کی عبوری ضمانت منظور کرلی ۔ ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی عدالت نے10لاکھ مچلکوں کے عوض نوابزادہ گزین مری کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔گذشتہ سماعت میں عدالت نے درخواست کومسترد کرتے ہوئے 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا ۔ نوابزادہ گزین مری کو جسٹس نوازمری قتل کیس میں ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ 18 سالہ خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے وطن پہنچے تھے۔بزرگ سیاستدان مرحوم نواب خیر بخش مری کے صاحبزادے نوابزادہ گزین مری مشرف دور میں دبئی چلے گئے تھے۔