Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوکیا 8 کے نئے ورژن کی لانچ 20 اکتوبر کو متوقع‎

نوکیا کمپنی کے اسمارٹ فون نوکیا 8 کے دوسرے ورژن کی لانچ 20 اکتوبر کو متوقع ہے۔پہلا ورژن 26 ستمبر کو 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہندوستان میں لانچ کیا جائے گا۔ دوسرا ورژن جرمنی میں لانچ کیا جائے گا اور اس میں 5.3 انچ ڈسپلے ، گوریلا گلاس ٹاپ ، اسنیپ ڈریگون 835 پراسیسر ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل اسٹوریج دیا جائے گا۔فون کا بیک کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہو گا جس کے ساتھ مونوکروم سینسر سیٹ اپ دیا جائے گا۔فرنٹ کیمرہ بھی 13 میگا پکسل کا ہو گا اور جو 4 کے ویڈیوز کو بھی سپورٹ کرے گا۔ صارفین بیک وقت فرنٹ اور بیک کیمرہ استعمال کر سکیں گے۔فون کی بیٹری 3090 میگاواٹ آورز کی ہو گی ۔ اس میں کوئیک چارج ٹیکنالوجی بھی دی جائے گی۔فون کو صرف پالش بلیو کلر میں پیش کیا جائے گا۔اس کی قیمت 669 یورو ہو گی۔
 

شیئر: