شاہد کپور' مہروال رتن سنگھ“ کے روپ میں
بالی وڈ کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم' پدوماتی' کا پوسٹر جاری ہوتے ہی یہ فلم خوب خبروں میں ہے۔حال ہی میں فلم میں رانی پدمنی کے شوہر کا کردار نبھانے والے اداکار شاہد کپور کا ایک پوسٹر منظرعام پر آیاہے اس میں شاہد کپور کا روپ نمایاں ہے۔شاہد کپور اس فلم میں رانی پدمنی کے شوہر مہروال رتن سنگھ کا کردار کررہے ہیں۔بڑی داڑھی اور مونچھوں میں تلوار تھامے شاہد ایک رعب دار شخص کے روپ میں سامنے آئے ہیں جسکے کپڑوں پر خون کے دھبے لگے ہیں۔اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ شاہد کپور نے فلم کیلئے تلوار بازی بھی سیکھی ہے۔