Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم پر فلم

بالی وڈ میں گزشتہ چند سال سے حقیقی واقعات پر مبنی فلمیں بنانے کا رجحان زور پکڑتا جا رہا ہے۔ہندوستانی فلم انڈسٹری میں جہاں سیاسی، سماجی، و سائنسی خدمات سر انجام دینے والی شخصیات کی زندگی پر فلمیں بنائی جا رہی ہیں، وہیں کھیل میں بھی پرفارمنس دکھانے والے ہندوستانیوں پر فلمیں بننے کا رجحان چل نکلا ہے۔گزشتہ برس ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر بنائی گئی فلم ایم ایس دھونی کے بعد اب خبریں ہیں کہ ہندوستانی ٹیم کی جانب سے 1983میں پہلا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم پر فلم بنائی جائے گی۔اس سے پہلے بھی اظہرچک دے انڈیا اور میری کوم سمیت متعدد فلمیں اسپورٹس پر بنائی جا چکی ہیں جنہوں نے اچھا بزنس بھی کیا۔ رواں برس جون میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ کے ڈائریکٹر کبیر خان 1983 کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم اور اس ایونٹ پر فلم بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق فلم کا نام ”ورلڈ کپ 1983“ رکھا جائے گا۔ فلم کا مرکزی کردار اس وقت ٹیم کی سربراہی کرنے والے مایہ ناز کرکٹر کپل دیو کا ہوگا جس کے لئے مختلف نام زیر غور ہیں۔رپورٹ کے مطابق فلم کی ٹیم اس حوالے سے رواں ماہ 27 ستمبر کو آفیشلی اعلانات کرے گی، تاہم خبریں ہیںکہ کپل دیو کے کردار کے لئے ارجن کپور کو منتخب کرلیا گیا ہے۔کپل کے کردار کے لئے رنویر سنگھ اور ریتک روشن کے نام بھی گردش کرتے رہے تاہم مرکزی کردار سے متعلق حتمی تصدیق 27 ستمبر کے بعد ہوسکے گی۔
 
 
 
 
 

شیئر: