Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلم ”نیوٹن“ آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد

بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ کی نئی فلم” نیوٹن“ کو آسکر اکیڈمی ایوارڈ کیلئے نامزد کردیاگیاہے۔فلم میں اداکار راج کمار راؤ مرکزی کردار نیوٹن نامی ایک پولنگ افسر کا ادا کررہے ہیں جو ہندوستان میں ہونےوالے الیکشن کیلئے اپنی ڈیوٹی کو ایمانداری سے ادا کرنے کیلئے کئی مسائل جھیلتاہے۔اس فلم کو بہترین فلموں میں شمار کیاجارہاہے۔فلمساز امیت کا کہنا ہے کہ انھوں نے فلم بناتے وقت یہ توقع نہیں کی تھی کہ اس فلم کو اتنی پذیرائی حاصل ہوسکے گی کہ اسے آسکر کیلئے نامزد کردیاجائےگا ۔توقع نہیں کی جارہی تھی کہ ہم فلم کے آسکر مقابلے کی دوڑ میں شامل ہوں گے۔مذکورہ فلم جمعہ سینما گھر کی زینت بنی ہے۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: