بالی وڈ کی ماضی کی خوبرو اداکارہ آنجہانی دیویا بھارتی کی کزن کائنات ان دنوں سوشل میڈیا کے ذریعے کافی خبروں میں آگئی ہیں۔ دیویا کی کزن کائنات اروڑا کی سوشل میڈیا پر شائع تصاویر اور انداز کو کافی پسند کیاجارہاہے کائنات کی تصویریں سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہورہی ہیں کائنات کو دیویا ہی کی طرح ایک خوبصورت ترین چہرہ قراردیاجارہاہے۔کائنات اروڑانے کریئرکا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔انہوں نے 2013ءمیں ریلیز ہونےوالی' گرینڈ مستی' فلم میں ایک کردار کیا تھا جبکہ کائنات ہندی سمیت کئی تیلگو فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔کائنات نوے کی دہائی کی مشہوربالی ووڈ ہیروئن دیویا بھارتی کی کزن ہیں اداکارہ دیویا 1993ءمیں ایک حادثے میں چل بسی تھیں۔