کپڑے دھونے کیلئے ندی پر گئیں 3لڑکیاں غرق آب
جالنہ۔۔۔۔کپڑے دھونے کیلئے ندی پر گئیں 3لڑکیاں غرق آب ہوگئیں۔یہ واقعہ بدنا پور کے کستورواڑی میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق صائمہ، جمعہ خان، غزالہ شیخ ، ثریا شیخ اور اس کی سہیلی کپڑے دھونے ندی پر گئی تھیں۔کپڑے دھونے کے دوران ایک لڑکی کا توازن بگڑ نےسے گہرے پانی میں چلی گئی اور ڈوبنے لگی، اسے بچانے کی کوشش میں یکے بعد دیگرے تینوں لڑکیاں ندی میں ڈوب گئیں۔ چوتھی بچ جانے والی لڑکی نے بتایا کہ میرا ہاتھ سہیلی کے ہاتھ سے چھوٹ گیا جس کی وجہ سےمحفوظ رہی ۔ حادثے سے پورے گاؤں میں صف ماتم بچھ گئی۔ علاقے کے لوگوں نے ندی سے تینوں لڑکیوں کو نازک حالت میں نکال کر اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قراردیدیا۔