Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرول لائن پر پھر فائرنگ ،ایک شہری جاں بحق

  راولپنڈی ...لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فورسز نے پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے۔ بدھ کی صبح بلااشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ ہندوستانی فورسز نے نکیال سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ شہری گھروں میں محصور ہوگئے۔ایک شیل بالاکوٹ گاوں کے ایک مکان پرگرا ۔ 25 سالہ ملک محمدموقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔نکیال سیکٹر کے دیگر 3 دیہات میں گولہ باری سے 45 سالہ غلام فاطمہ ، 45 سالہ کلثوم بی بی ، 40 سالہ کلثوم اور 13 سالہ احسن کریم زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پاک فوج نے جوابی کارروائی کی۔ ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 

شیئر: