’’چکی‘‘ دہشت پھیلانے آرہاہے
ہالی وڈ ہارر فلم کلٹ آف چکی کی تازہ جھلکیاں منظرعام پر آگئی ہیں۔ ہالی وڈ چائلڈ پلے سیریز کی اگلی فلم’’ کلٹ آف چکی‘‘ کے دہشت ناک مناظر سامنے آگئے ہیں جس میں ایک کھلونے گڈے کا خوف دکھایاگیاہے۔فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو 4 سال ذہنی بیماری کا شکار ہوکر اسپتال میں داخل ہے ۔ماہر نفسیات جب اسے ایک کھلونا گڈا لاکر دیتے ہیں تب یہ شیطانی گڈا اپنی دہشت پھیلاتاہے جس میں شیطانی گڑیا بھی اسکا ساتھ دیتی ہے۔چائلڈ پلے سیریز کی یہ ساتویں فلم ہے جسے اگلے ماہ سینما پر ریلیز کیاجائےگا۔