میاں بیوی کی پھانسی لگا کر خود کشی
جمعرات 28 ستمبر 2017 3:00
پونے ۔۔۔۔پونے کے علاقے چاکن میں میاں بیوی نے پھانسی لگاکر خود کشی کرلی۔اطلاع کے مطابق چاکن کی ٹیچرز کالونی میں مہادیو شندے اپنی دوسری بیوی کے ساتھ رہتا تھا۔ اس کی پہلی بیوی عثمان آباد کے چارولا گاؤں میں رہتی تھی۔ مہادیو کا بیٹا وکاس چاکن میں اپنے باپ کے ساتھ رہتا تھا۔ گزشتہ روز جب وہ کام سے گھر لوٹا تو دروازے پر دستک دیا مگر دروازہ نہیں کھلا۔ وکاس نے کچن کی کھڑکی سے جھانک کر دیکھا تو سوتیلی ماں اور باپ کی لاشیں لٹک رہی تھیں۔ اس نے پولیس کااطلاع دی ۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اورخودکشی کی وجوہ معلوم کرنے کیلئے تفتیش شروع کردی۔