ایک ہفتے میں 1405 ممنوعہ مواد سمگل کرنے کی کوششیں ناکام
’ضبط شدہ منشیات چرس، کوکین، ہیروئن، کرسٹل اور نشہ آور گولیاں شامل ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ کسٹم نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران متعدد کارروائیوں میں 1405 ممنوعہ مواد ضبط کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق معاشرے کے تحفظ اور سیکیورٹی قائم رکھنے کے لیے یہ کارروائیاں بری، بحری اور فضائی راستوں پر متعین کسٹم اہلکاروں کی جانب سے کی گئی ہیں۔
محکمہ کسٹم نے کہا ہے کہ ’مذکورہ کارروائیوں میں 37 قسم کی ممنوعہ مواد ضبط کی گئی ہیں جن میں منشیات کے علاوہ دیگر مواد بھی شامل ہیں‘۔
’ضبط شدہ منشیات چرس، کوکین، ہیروئن، کرسٹل اور نشہ آور گولیاں شامل ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ عرصے کے دوران ضبط شدہ مواد میں سے 2318 تمباکو مواد کے علاوہ کرنسی نوٹ اور اسلحہ بھی شامل ہے‘۔
محکمہ کسٹم نے یقین دلایا ہے کہ سعودی عرب میں درآمد ہونے والے تمام مواد کا معائنہ کرنا اور معاشرے کو ممنوعہ مواد سے پاک کرنا اولین فریضہ ہے جس میں کسی طرح کی کوتاہی نہیں ہوگی‘۔