بالی وڈ انڈسٹری کچھ عرصے سے اچھی لو سٹوری فلموں سے دُور ہوتی جا رہی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری اس سے ایک قدم آگے ہے۔
اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جب ہم پرانی فلموں کو دوبارہ ریلیز ہوتے دیکھتے ہیں تو یہ سوال ذہن میں آتا ہے کہ نئی لو سٹوریز کیوں نہیں بن رہیں۔ ’صنم تیری قسم‘ دوبارہ ریلیز ہوئی جو پہلے سے زیادہ کاروبار کر رہی ہے۔
اسی طرح ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ اب بھی ایک آئیکون ہے اور دوبارہ ریلیز ہونے والی فلموں کی ایک طویل فہرست ہے، لیکن بالی وڈ اب ویسی لو سٹوریز نہیں بنا رہی جو شائقین کو پسند آئیں۔
مزید پڑھیں
-
اروشی روٹیلا کا رنویر الہٰ آبادیا کے ساتھ پوڈکاسٹ کرنے سے انکارNode ID: 885854
تاہم ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری آج بھی بہتر لوسٹوریز پیش کر رہی ہے جیسے ناگا چیتیانا اور سائی پلوی کی ’تھنڈل‘ جو ایک لو سٹوری ہے۔ نتھیا مینن نے فلم ’تھِرو چیترم بلم‘ کے لیے نیشنل ایوارڈ جیتا۔
آر مادھون اور دیا مرزا کی ’رہنا ہے تیرے دل میں‘ دوبارہ ریلیز ہوئی اور اسے کافی پسند کیا گیا اور اس کی موسیقی سے لوگ بہت لطف اندوز ہوئے۔
آر مادھون نے لو سٹوریز نہ بننے کے بارے میں بتایا کہ ’میں ایسی لو سٹوری فلمز کی تلاش میں ہوں جو موجودہ دور کو سامنے رکھتے ہوئے لکھی جائیں۔ ایسی کہانی جو صرف رومانس نہ دکھائے بلکہ ایک ساتھی کو دکھائے کہ دو لوگ ایک دوسرے کے قریب کیسے آئے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ایسے لکھاری جو اس بات کو سمجھ سکیں اور کہانی لکھ سکیں بہت کم ہیں۔ میں ’پریٹی ویمن‘ اور ’نوٹنگ ہِل‘ جیسی فلمیں کرنا چاہتا ہوں۔‘
آر مادھون اگلی فلم ’آپ جیسا کوئی‘ میں فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ نظر آئیں جو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔