Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینے کیلئے قانون بنایا جائے ،ششی تھرور

    نئی دہلی- - - -  -سینیئر کانگریسی لیڈر اور سابق وزیر وزیر مملکت ششی تھرور نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کو غیر قانونی تارکین وطن اور سلامتی کیلئے خطرہ قرار دینے کے مرکز کے موقف کو خارج کرتے ہوئے مرکز کی نریندر مودی حکومت سے انہیں پناہ دینے کیلئے قانون بنانے کی اپیل کی۔ تھرور نے کہا کہ ہندوستان ہزاروں برسوں کی تاریخ ہے ۔جس نے بھی یہاں آکر پناہ مانگی اس کو پناہ دی گئی  ۔مرکزی حکومت کو اس عمل سے فرار نہیں اختیار کرنا چاہیے۔ قابل غور ہے کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ عدالت عظمیٰ میں داخل حلف نامے میں مرکزی حکومت نے صاف طور پر کہہ دیاہے کہ روہنگیا مسلمان غیر قانونی تارکین وطن ہیں۔ انہوں نے کہا جب ہندوستان میں ایسا کوئی قانون ہی نہیں جو یہ طے کرے کہ کون پناہ گزین ہے اور کون پناہ گزین نہیں تو انہیں محض اس بنیاد پر پناہ گزین کی حیثیت دینے سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ انہوں نے پناہ حاصل کرنے کیلئے مناسب طریقہ کار پر عمل نہیں کیا۔

شیئر: