6ہزار فلپینیوں کو مملکت چھوڑنے کی ہدایت
ریاض۔۔۔۔۔سعودی عرب میں فلپائن کے سفارتخانے نے غیر قانونی طور پرمقیم اپنے 6ہزار شہریوں کو مملکت کو خیر باد کہنے کی ہدایت کردی۔ سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سعودی حکومت نے قید و جرمانے کی سزا کے بغیر مملکت سے رخصت ہونے کی جو مہلت دی ہے وہ 15اکتوبر کو ختم ہوجائیگی۔ اس سے قبل ہی فلپائن کے غیر قانونی شہری مملکت سے رخصت ہوجائیں۔اس مہلت سے وہ شہری بھی استفادہ کرسکتے ہیں جو حج یا عمرہ ویزے پر آنے کے بعد قیام پذیر ہوگئے تھے۔ بغیر اجازات نامہ کے سرحد پار کرکے مملکت آنے والے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ایسے تارکین بھی استفادہ کرسکیں گے جن کے اقامے ختم ہوگئے ہوں۔ اقامے کے بغیر ورک پرمٹ لیکر رہنے والے اور کفیلوں سے مفرور بھی مہلت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔