خواتین کو گاڑیوں سے بحرین آنے جانے کی اجازت
دمام۔۔۔۔۔بحرین میں متعین سعودی سفیر ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ نے واضح کیا ہے کہ خواتین سعودی عرب سے بحرین اور بحرین سے سعودی عرب کنگ فہد پل کے راستے گاڑی ڈرائیو کرکے آجاسکتی ہیں۔10شوال 1439ھ سے کوئی بھی خاتون وہ سعودی ہو یا بحرینی پل کے راستے گاڑی کے ذریعے آجاسکتی ہے۔ مملکت میں گاڑی چلانے کے حوالے سے بحرینی خواتین پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔جہاں تک خاتون کے تنہا آنے جانے کا مسئلہ ہے تو اس کا تعلق ٹریفک قوانین سے نہیں بلکہ خاتون کے سرپرست کی منظور ی اور عدم منظوری سے ہے۔